۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حال و هوای حرم حضرت اباعبدالله الحسین (ع) در روز اربعین

حوزہ/ حضرت عباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ اس سال اربعین میں امام حسین علیہ السلام کے تقریبا ڈیڑھ کروڑ شیدائي کربلا پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضۂ ابو الفضل العباس کے جنرل سیکریٹری محمد عبدالحسین کاظم الاشقر نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ تیرہ صدیوں سے زیادہ سے چلی آ رہی روایت کے مطابق مقدس شہر کربلا نے اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائي حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی اس سال بھی میزبانی کی۔  بیان میں کہا گيا ہے کہ بڑی تعداد میں اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والے اربعین کے موقع پر کربلا پہنچے اور کربلا پہنچنے والے پانچ اہم راستوں پر نصب کیے گئے الیکٹرانک سسٹم کے مطابق تقریبا ڈیڑھ کروڑ زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

یہ راستے بغداد-کربلا، نجف-کربلا، بابل-کربلا، حسینیہ-کربلا اور الحر-کربلا ہیں۔ کربلا میں داخلے کے ان پانچوں راستوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ترپن ہزار تین سو آٹھ (14553308) لوگ اربعین کی دوپہر تک کربلا پہنچے تھے۔ بیان میں بتایا گيا ہے کہ گزشتہ سال اربعین کے موقع پر ایک کروڑ باون لاکھ انتیس ہزار نو سو پچپن زائرین کربلا پہنچے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .